صحبت پور دھماکا، وسائل کی کمی یا غیر ذمہ داری

میڈیا پر چلنے والی صحبت پور کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچادیا ہے لیکن شاید اس فوٹیج سے پہلے بلوچستان سندھ سرحد پر موجود اس علاقے کے بارے میں کسی کو معلوم بھی نہ ہو۔
صحبت پور بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کی تحصیل ہے جہاں مقامی سیکیورٹی اہلکار ایک عرصے سے وسائل کی کمی کے باوجود دراندازی  کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریک کی جانب سے علاقے میں متعدد بار ایسے حملے کیے جاتے ہیں۔
ان حملوں میں بموں کو نصب کرنے سمیت کئی بار تو مسلح حملے بھی ہوتے ہیں جن سے وہاں تعینات افسران وسائل کی کمی کے باوجود نبرد آزما ہوتے ہیں۔
آج بھی صحبت پور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے فرض کی خاطر جان قربان کر دی۔
پنل خان بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا اور پنل خان کی زندگی کا چراغ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بجھ گیا۔
اگر دھماکا اس وقت ہوتا جب یہاں لوگ ہوتے تو کئی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں لیکن بم ڈسپوزل سکواڈ کے اس اہلکار نے اپنی زندگی کی قربانی دیکر کئی لوگوں کی زندگیاں بچا لی ہیں۔
تاہم یہ سوال اپنی جگہ موجود ہیں کہ پنل خان اور ایسے ہی دوسرے اہلکار آخر کب تک وسائل کی کمی کا شکار ہوتے رہیں گے؟ یا اگر وسائل موجود تھے تو پھر انہوں نے آخر ایسی جان لیوا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیوں کیا؟

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: