45 دن تک اڑنے والاسولر ڈرون تیار

برطانوی ڈیفنس عملے اور خلائی انجینئرز کا تیار کردہ شمسی توانائی سے چلنے والا ڈرون 45 روز تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 70 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے والا زیفائرز ڈرون ہر قسم کے موسم میں بھی پرواز کر سکے گا۔ اتحادی فوج دنیا بھر میں یہ ڈرون دہشت گردوں کی نقل و حمل کا پتہ چلانے کے لئے استعمال کرے گی۔

ڈرون دن میں لیتھیئم سلفر کی بیٹریاں چارج کرے گا جو رات کے وقت اسے اڑنے میں مدد دیں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، 74 فٹ پروں کے پھیلاؤ والا یہ ڈرون چار فوجی اہلکار اپنے کندھوں سے لانچ کر سکتے ہیں۔ کمیونیکیشن سیٹلائٹس کے استعمال سے ڈرون دنیا میں کسی بھی مقام سے اڑایا جا سکتا ہے۔ سیٹلائٹ نہ ہونے کی صورت میں خصوصی فورسز کنٹرول سٹیشن کے ذریعے اسے اڑا سکیں گی اور اتحادی یونٹ زمین پر کیمرے سے اس کی مانیٹرنگ کر سکیں گے۔

برطانوی ڈیفنس سیکریٹری مائیکل فیلون کے مطابق، یہ ریکارڈ بریکنگ کٹ برطانیہ کو لاحق دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ زیفائرز ڈرون کو آئندہ سال تجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: