کراچی تا پشاور ہائی سپیڈ ٹرین ،نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بھی تیار

قومی اسمبلی اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے کراچی سے پشاور تک نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا جس کی سپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

وزارت ریلوے کے مطابق سی پیک کے تحت ایک ہزار 872 کلومیٹر مین لائن کی اپ گریڈیشن کی جلد تکمیل کا معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ 2020 تک مکمل ہوگا۔

ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی ٹیسٹنگ کے لیے 6 سے 8 ماہ درکار ہیں۔یہ ہوائی اڈہ جولائی 2017 میں آپریشنل ہوگا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ طیاروں کی تبدیلی کے باوجود نقصانات کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ خسارے کی وجہ سے اسلام آبادبارسلونا روٹ ختم کردیا گیا ہے۔

وزیرمملکت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کےلیے جلد چاروں صوبوں کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات نے پرویز رشید نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کا بل تیار کر لیا ہے، جلد منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

اس سے بعد قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق نے چودھری نثار اور محمود اچکزی کے درمیان جنگ روک لی۔ ایاز صادق نے ایوان میں محمود خان اچکزئی اور چودھری نثار کی موجودگی کے باوجود اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ دونوں رہنماؤں نے بات کرنے کے لیے اسپیکر سے گزشتہ روز ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے کے لئے وقت مانگا تھا۔

اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے اپنے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیا۔ اقبال محمد علی نےکہا کہ مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہاہے جس پر وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ معزز رکن نے جو کہا اگر وہ سچ ہے تو قابل مذمت ہے۔انہوں نے اس معاملے پر صوبائی حکومت اور ڈی جی رینجرز سے بات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ایوان نے نیب آرڈینیس 1999 میں ترمیم کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک منظور کرلی۔ وزیرقانون زاہد حامد کی تحریک کے مطابق کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کو نشستوں کے تناسب سے نمائندگی دی جائے گی۔ کمیٹی 3 ماہ میں تجاویز تیار کرکے ایوان کو آگاہ کرے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: