نواز، شہباز،اسحاق،حمزہ، صفدر اور شہرام ترکئی کو نوٹس

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کی نااہلی کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ریفرنسز کی سماعت  ہوئی ۔

نواز شریف ، شہباز شریف ، اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کو نوٹس جاری ۔ الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں میں آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔

پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ کا مؤقف تھا کہ وزیراعظم نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی اصل مالک وہی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے وکیل انیس ہاشمی نے دلیل دی کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے ۔ ادھر شیخ رشید نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ۔

مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں نے اپوزیشن کی درخواست بازی اور الزام تراشی معمول کی بات قرار دی ۔ انہوں نے کہا عمران وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس کے معاملے پر نوٹس جاری کر کے وزیراعظم اور فریقین کو قانونی حق دیا ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: