کشمیر پر مذاکرات کے لئے بھارت تیار لیکن تناظر دراندازی

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے دورہ پاکستان کی دعوت مشروط طور پر قبول کر لی ہے ۔تاہم مذاکرات کو صرف کشمیر تک محدود نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے دعوت نامے کے جواب میں بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر سرحد پار دراندازی کے تناظر میں ہو گی۔

اس میں ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سمیت حافظ سعید پر بھی بات ہو گی۔

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے دفتر خارجہ میں خصوصی سیکریٹری برائے امور خارجہ وحید الحسن سے ملاقات کی اور کشمیر پر مذاکرات کی پاکستانی دعوت پر اپنی حکومت کا تحریری جواب پیش کیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت نے کشمیر پر مذاکرات شروع کرنے کے لئے بھارت کو باقاعدہ ایک خط لکھا تھا، جس کا جواب دے دیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جواب پر غور شروع کر دیا ہے۔ جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کو جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ پاکستان کیلئے کشمیر ایک بنیادی تنازع ہے۔ اسے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دے کر اس مسئلے کو نظر انداز کر رہا ہے جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کی حمایت کرتی ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو تیار ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت اس بنیادی مسئلے کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے اپنا عہد پورا نہیں کر رہا۔

ادھر امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وسیع تر تعاون اور بات چیت کی ضرورت ہے۔ امریکہ اس سلسلے میں کسی بھی کوشش کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: