ٹراٹ برطانیہ کی کامیاب ترین اولمپیئین خاتون

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس میں برطانوی سائیکلسٹ لارا ٹراٹ نے نہ صرف اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے بلکہ وہ اولمپکس میں چار طلائی تمغے جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون بھی بن گئیں۔

88677101

24 سالہ عالمی چیمپیئن اب شارلٹ ڈوژارڈن سے آگے نکل گئي ہیں جنھوں نے گھڑ سواری کے انفرادی ڈریسیج مقابلوں میں تیسرا طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

لارا ٹراٹ نے سائیکلنگ کے انفرادی اومنیم مقابلے میں 24 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 230 پوائنٹس حاصل کیے۔

اس سے قبل لندن اولمپکس میں انھوں نے ٹیم پرسوٹ اور اومنیم میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

اومنیم میں سائیکلنگ کے مختلف مقابلے ہوتے ہیں اور وہ اپنی پہلی سکریچ ریس میں دوسرے نمبر پر تھیں لیکن انھوں نے انفرادی پرسوٹ اور مقابلے سے خارج ہونے والی ریس میں پیر کو کامیابی حاصل کی۔

انھوں نے اپنی جیت کو اپنے منگیتر کی جیت کے ساتھ دوبالا کیا۔ ان کے منگیتر جیسن کینی نے کرس ہولی کے چھ طلائی تمغوں کے ریکارڈ کو برابر کر دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: