پاناما لیکس کے لیے نیا قانون

حکومت اور اپوزیشن نے پاناما لیکس سمیت کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیا قانون لانے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں 1956 انکوائری ایکٹ میں ترمیم کے بجائے نیا قانون بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاناما لیکس کے ٹی او آر کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سے ثالثی کی اپیل کی ہے۔

اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ساٹھ سال سے ایک قانون چل رہا تھا، بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے قانون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن سے مشاورت کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: