11  دہشتگردوں کو پھانسی، آرمی چیف نے توثیق کردی

 

آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے حکم کی توثیق کردی۔ دہشت گرد پولیس افسران پر حملوں اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔

دہشت گرداغوابرائے تاوان اور فرقہ ورانہ دہشت گردی، قانون نافذ کرنے والے اورحساس اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

دہشتگردی میں ملوث ضیاء الحق ولد ولی خان تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن ہے جوکہ سیکورٹی اور حساس اداروں پر حملوں کے علاوہ انسپیکٹر جنرل پولیس فیاض سنبل ، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر رضا خان دیگر پولیس کے اہلکاروں اور انسپکٹر کامران نذیر میں ملوث تھا۔

فضل ربی ولد فضل غفور بھی تحریک طالبان پاکستان کا رکن ہے جو کہ پاک فوج پر حملوں اور میجر عابد کے قتل میں ملوث تھا۔

طالبان پاکستان کے ایک رکن محمد شیر عام شہریوں کے قتل اور آرمی پر حملوں کے علاوہ ایک خواتین کے سکول کو تباہ کرنے میں ملوث تھا۔

عمرزادہ ولد گل رحمان کا تعلق بھی تحریک طالبان پاکستان سے ہی ہے یہ دہشتگرد بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھا۔

لطیف الرحمن ولد سیف الرحمن اور محمد عادل تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے یہ دہشتگرد اغوا اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے قتل کے علاوہ فرنٹئر کانسٹبلری کو ذبح کرنے اور مٹھا پولیس اسٹیشن پر حملوں میں ملوث تھے۔

تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا اسرار احمد ولد عبدالرحیم جان اور عبدالمجید آرمی پر حملوں میں ملوث اور سکولوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ہی ایک اور دہشتگرد علی دھماکہ خیز مواد کےترسیل اور آرمی کے جوانوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

میاں سید عظیم اور قیصر خان دونوں دہشتگرد آرمی پر حملوں ، شہریوں کے قتل اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے میں ملوث رہا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: