پہلا ون ڈے: پاکستان اور آئرلینڈ مد مقابل

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دومیچز کی سیریزکاپہلا ون ڈے جمعرات کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا،اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں پاکستان کو حریف ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان گذشتہ نو برس میں چھ ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے چار قومی ٹیم نے جیتے جبکہ ایک میں فتح آئرلینڈنے اورایک میچ ٹائی رہا ، ان دونوں ممالک کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل دوہزار سات کے ورلڈکپ میں کنگسٹن میں کھیلا گیا،جس میں آئر لینڈ نے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،اس اپ سیٹ فتح میں وکٹ کیپر نیل اوبرائن کانمایاں کردار تھا جنہوں نے بہتررنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی، وہ آج بھی آئرش ٹیم کا حصہ ہیں ، اس کے بعد پاکستان نے آئرلینڈمیں دوون ڈے سیریزکھیلیں جو پاکستان کے نام رہیں ، دوہزار گیارہ کی سیریز گرین شرٹس نے دوصفر اور دوہزار تیرہ میں ایک صفر سے جیتی،اس سیریزکا ایک میچ ٹائی رہا، دونوں ٹیموں کی درمیان آخری میچ گذشتہ برس ورلڈ کپ میں کھیلا گیا جو سرفرازاحمد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان نے سات وکٹ سے جیت لیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: