امریکی ریاست اوہائیو میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی پیش کر دی ہے اور اس ضمن میں وہ امریکا میں آنے والے مسلمانوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے درخواست دینے والوں کی سکرینگ کے دوران پتہ کرایا جائے گا کہ وہ رجعت پسند ہیں یا اعتدال پسند اور جائزہ لیا جائے گا کہ درخواست دہندہ دوسرے مذاہب کے لیے کٹرے نظریات کا حامی تو نہیں، منصوبہ بندی کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ ممالک کو امریکی ویزا نہیں ملے گا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کن ممالک کا ذکر کر رہے ہیں۔