ریو میں پاکستان کا سفر ختم

ریو ڈی جنیرومیں جاری عالمی مقابلوں میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہو گیا ، پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین بھی خواتین کی 200 میٹر ریس میں مایوس کن کاکردگی کے بعد آوٹ ہو گئیں۔

نجمہ پروین نے خواتین کی 200 میٹر کے دوسرے راونڈ کےکوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں، کل 72 کھلاڑیوں کی دوڑ میں انکا نمبر 70 رہا، نجمہ پروین نے 200 میٹر کا مقررہ فاصلہ 26.11 سیکڈز میں طے کیا۔

جوڈو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی حسین شاہ بھی دوسرے راؤنڈ سے باہر ہو گئے تھے، جبکہ تیراک حارث بانڈے اور شوٹر مناہل سہیل بھی پہلے ہی روز اولمپکس مقابلوں سے باہر ہوئے۔ انکے علاوہ پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں ناکامی کا منہ دیکھا، تیراک لیانا سوان 50 میٹر فری سٹائل تیراکی میں کے مقابلوں ناکام رہیں، ایتھلیٹ محبوب علی نے 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا اور پہلے راؤنڈ ہی سے آگے نہ بڑھ سکے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: