برازیل میں اولمپکس کا میلہ زور وشور سے جاری ہے۔اب تک امریکا 75 تمغے حاصل کرکے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ مجموعی طور پر تمغے حاصل کرنیوالوں میں چین46تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،برطانیہ نے41۔ روس نے35 اور جاپان نے27تمغے حاصل کئے ہیں۔
اولمپکس کھیلوں میں200ممالک نے شرکت کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے بغیر71ممالک تمغے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔