بوکو حرام کی نئی ویڈیو پر صحافی ”مطلوب”

نائیجریا میں سرگرم شدت پسند گروہ بوکو حرام کی جانب سے نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دو سال پہلے اغوا کی گئی سکول کی بچیوں کو دکھایا گیا ہے۔

نائیجریا کی فوج نے اس ویڈیو کے جاری کئے جانے کے بعد ایک صحافی اور اس کے دو ساتھیوں کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

Boko Haram girls - Copy

فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق احمد سالکدہ اور اس کے ساتھی احمد بولوری اور عائشہ وکیل سے ان کے بوکو حرام سے تعلق کی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

کرنل ثانی عثمان کا کہنا ہے کہ ان افراد کے بوکو حرام سے تعلق اور رابطوں کے بارے میں کوئی شک باقی نہیں۔ ان لوگوں کو یہ بتانا چاہیے کہ دہشت گردوں نے سکول کی لڑکیوں اور دیگر مغویوں کو کہاں رکھا ہے تاکہ انہیں بازیاب کرایا جاسکے۔

Boko Haram girl image - Copy

بوکو حرام کی جانب سے ویڈیو جاری کئے جانے سے کئی گھنٹے قبل احمد سالکدہ نے اسے دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔ سالکدہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ ایک جنگجو نے اسے خصوصی طور پر ویڈیو بھیجی ہے۔

بوکو حرام 2014 سے اب تک 2 ہزار کے قریب لڑکے اور لڑکیوں کو اغوا کرچکی ہے۔

نائیجریا کے صدر محمدو بوہاری کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کو تکنیکی طور پر شکست دی جاچکی ہے تاہم شدت پسند گروہ کے خلاف کامیابی کا اصل پیمانہ سکول کی لڑکیوں اور دیگر مغویوں کی واپسی ہوگی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: