بھارتی میڈیا کے مطابق 12 اگست کو اکشے کمار کی رستم اور ہریتک روشن کی موہن جو داڑو ایک ساتھ ہی بڑے پردے کی زینت بنی تھی لیکن بھارتی ناظرین نے ہریتک کے مقابلے میں رستم کو پزیرائی بخشی ہے۔ اکشے کی فلم نے 3 روز کے دوران 50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جب کہ موہن جو داڑو اس دوران 30 کروڑ کی ہی کمائی کرسکی ہے۔
رستم کی کامیابی کے بعد اکشے کمار 2016 کے سب سے کامیاب اداکار بن گئے ہیں کیونکہ رواں برس ان کی تمام فلمیں سپر ہٹ رہی ہیں اور وہ سلمان خان کے بعدسب سے زیادہ 100 کروڑ روپے سے زائد بزنس کی فلمیں دینے والے اداکار ہیں۔