پاکستان کی بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی پیش کش کر دی۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ اسلام آباد کا دعوت نامہ بھارتی ہائی کمشنر کے سپرد کر دیا۔
مسئلہ کشمیر تمام تنازعات کی جڑ قرار دے کر مذاکرات سے حل ڈھونڈنے پر زور دیا گیا ہے۔
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارت ہم منصب کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر بھارت کے ساتھ بامقصد اور بامعنی مذاکرات چاہتا ہے ۔
انہوں نے خط میں یاد دلایا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔ کشمیر پاک بھارت تنازعات کی جڑ اور اس مسئلے کو حل کرنا دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔