نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد،قیادت سابق فوجی کے سپرد

وزیراعظم کی زیرصدارت میں اجلاس کے دوران سول آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے ٹاسک فورس کی قیادت مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کے سپرد کر دی گئی ۔

سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنانے کا مقصد سرحد پر انتظامی امور اور اندرونی سلامتی کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے اور نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد ٹاسک فورس میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیکٹا، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز ، آئی جیز، داخلہ سیکرٹریز اور وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری شامل ہوں گے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزراء اور اعلی سول حکام نے شرکت کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: