وزیروں کو لگام دیں پھر بات ہوگی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی نے پاناما لیکس پر ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس کو مزید تاخیر کا شکار کردیا ہے۔

چودھری نثار، وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی دھواں دار بیان بازی نے پاناما کا معاملہ کھٹائی میں ڈال دیا ہے۔

دنیا ٹوڈے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی رویے پر پیپلز پارٹی خاصی ناراض ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف پاناما کے معاملے پر لچک دکھانے کی اپیل کی جاتی ہے تو دوسری طرف کیچڑ اچھالی جاتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پاناما لیکس کے معاملے پر بات کے لیے بلاتے ہیں لیکن اپوزیشن ایسے حالات میں کیا بات کرے۔

اپوزیشن نے حکومتی رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پاناما لیکس ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ پہلے اپنے وزیروں کو لگام دے پھر بات ہوگی جبکہ 1956 کے ایکٹ میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترمیم بھی قبول نہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: