لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ربڑ اسٹمپ ٹاسک فورس

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نتیجہ خیز کوششیں کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں 41 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت میں پولیس اور رینجرز حکام شریک نہیں ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئےمسنگ پرسن ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹاسک فورس کی ربڑاسٹیمپ کی حیثیت ہے۔

ذوہیر علی زیدی نامی شخص کی گمشدگی کے معاملے پر عدالت نے آئی ایس آئی اور دیگر اداروں کو 29 اگست تک جواب داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔

ذوہیرعلی زیدی کے اہل خانہ نے عدالت میں بیان دیا کہ پندرہ جولائی کو سادہ لباس اہلکاروں نے مبینہ ٹاون سے ذوہیرعلی کو حراست میں لیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے اکتالیس افراد کی گمشدگی کے معاملے پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: