گلگت شہر سمیت دیگر اضلاع میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے۔ شہر میں تمام چھوٹی بڑی تمام مارکیٹوں سمیت ہر قسم کی دکانیں بند ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی 2013 سے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے لئے جدوجہد کررہی ہیں۔ اور اسی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان میں ہم اہنگی سمیت سبسڈی تحریک کامیاب کیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ ٹیکسسز کے فیصلے کے خلاف خالصہ سرکار اور گلگت اسکردو روڈ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے اپنے تمام مطالبات وفاقی اور صوبائی حکومت کو پہنچا دئیے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کا کہنا ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے ۔ ورنہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا ۔