باراتیوں کی بس کو حادثہ، 17 ہلاکتیں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع پلندری میں ایک مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں کم ازکم 17افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Accident

پلندری کے ڈپٹی کمشنر ابرار اعظم کے مطابق ہجیرہ جانے والی باراتیوں کی بس جنجال ہل کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق 25 زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

بس میں 63 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کی کل تعداد 47 بتائی گئی ہے جن میں 22 مرد تین بچے اور 22 عورتیں شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے کہنا ہے کہ بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: