یمن، اسکول پر مبینہ بمباری، اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے سعودی اتحاد کی طرف سے 13 اگست کو مبینہ طور پر یمن کے اسکول پر ہونے ہوائی بمباری کی مذمت کی ہے ۔ دوسری طرف سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ اسکول پر بمباری کی خبر بے بنیاد ہے

yemen-air-strikes 2

قوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے 13 اگست کو یمن میں سعودی اتحاد کی طرف سے اسکول پر کی گئی مبینہ بمباری کی مذمت کی ہے۔ جس میں 10 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے نو عمر طالب علموں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں گی۔

فلاحی تنظیم ایڈ گروپ ود آوٹ بارڈر نے بھی یمن میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عالمی برادری سے سول آبادیوں کے بہتر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ سعودی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول پر ائیر سٹرائک کی خبر بے بنیاد ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ حملہ جس جگہ پر کیا گیا وہاں کو اسکول سرے سے موجود ہی نہیں بلکہ بمباری ایک عسکری کیمپ پر کی گئی۔

مارچ 2015 سے سعودی اتحاد یمنی حکومت کے ساتھ مل کر یمن کے شورش پسند علاقوں میں کارروائیاں کر رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: