اوول کا میدان پاکستان کے نام، سیریز برابر

اوول میں بالآخر پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر لی۔میچ پر مجموعی طور پر پاکستانی باؤلرز حاوی رہے۔ پہلی اننگز میں سہیل خان اور دوسری میں یاسر شاہ نے انگلینڈ کی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

اوول ٹیسٹ کے آغاز میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 328 رنز اسکور کئے تھے۔ جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 542 رنز بنائے۔ اس اننگز میں اسد شفیق اور یونس خان نے شاندر بلے بازی کر کے پاکستانی کی جیت کو یقینی بنایا۔

younis hits six to reach 200 - Copy

انگلینڈ کے بلے باز دوسری اننگز میں رنز کا پہاڑ سر کرنے کیلئے میدان میں اترے تو آغاز میں ہی ان کی 4 وکٹیں گر گئیں۔شروع ہی میں یوں لگنے لگا کہ وہ پاکستان کو کوئی بڑا ہدف دینے کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکیں گے کیونکہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹھہر نہ سکا ۔

وہ ایک ایک کرکے تیزی سے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور بیئر سٹرا نے 81 رنز بنائے جبکہ جو روٹ39اور معین علی 32رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Bairstow dejected - Copy

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور وہاب ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ہے۔پاکستان نے 40 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

Azhar Ali Winning Shot - Copy

پہلی اننگز میں سہیل خان اور دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 5,5وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم اوول میں یونس خان اور اسد شفیق کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ نے ہی پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

yasir in action - Copy

یونس خان پر میچ سے پہلے شدید تنقید کی جا رہی تھی لیکن انہوں نے شاندار کم بیک کر کے ناقدین کو چپ کرا دیا۔ ان کی اوول میں بیٹنگ کیرئیر کی بہترین اننگز میں شامل ہے۔⁠⁠

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: