باپ کو کام کا جنون، 6ماہ کا بیٹا مر گیا

ٹیکساس کی ایک کاؤنٹی میں 6ماہ کا بچہ 9گھنٹے گرم کار میں پڑا رہا اور اسی دوران دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق  ڈیلن نامی بچے کا باپ مقامی وال  مارٹ میں کام کرتا تھا۔

والد ہر روز کام پر جانے سے پہلے بچے کو ڈے کیئر سنٹر میں چھوڑتا تھا لیکن جمعہ کو کام پر پہنچنے کی جلدی نے اس کے بچے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق جب والد  کو اس دن کام پر پہنچنے کی جلدی تھی کیونکہ وہ لیٹ ہو گیا تھا، اس وجہ سے  وہ بچے کو ڈے کیئر سنٹر چھوڑنا بھول گیا۔بچہ گاڑی کی سیٹ پر پیچھے لیٹا سو رہا تھا۔ جب 9 گھنٹے بعد باپ واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ بچہ سیٹ پر پیچھے ہی موجود ہے اور دم توڑ چکا ہے۔

باپ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اسے لگا جیسے اس نے اپنے بچے کو ڈے کئیر سنٹر میں داخل کرادیا تھا لیکن ایسا نہیں تھا ، اسی غفلت کی وجہ سے بچہ مارا گیا ۔

تاہم اب تک بچے کے والد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ واقعے کے بعد اس کی اپنی حالت انتہائی خراب ہے  اور اب وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: