پاکستانی جشن آزادی، کشمیر کے نام

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں  پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب اور پرچم کشائی  ہوئی۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے جشن آزادی کو کشمیر  کی آزادی کے نام   کر دیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں  گی اورکشمیری بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد  میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی  قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر  نے  کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جاری بدترین تشدد کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

عبدالباسط نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی  مدد جاری رکھے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: