پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تبدیل کیے جانے والے گوگل ڈوڈل میں ہزاروں برس قدیم تہذیب موہنجودڑو کو اجاگر کرتے ہوئے کھدائی کے دوران وہاں سے ملنے والے نوادرات دکھائے ہیں جن میں ڈانسنگ گرل کا مجسمہ نمایا ں ہے۔
گوگل مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پرکسی ملک کے لیے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے اس لیے یوم آزادی کی مناسبت سے نئے ڈوڈل میں چاند ستارہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
گوگل پاکستان کے لیے سال 2011سے اپنا ڈوڈل تبدیل کررہا ہے، گزشتہ سال گوگل نے لاہور کے شاہی قلعے کو جگہ دی تھی۔