زیکا وائرس 6 ماہ تک نطفے میں برقرار

ایک اطالوی مرد کے نطفے میں زیکا وائرس کم سے کم 6 ماہ تک موجود رہا جو اس سے پہلے رپورٹ ہونے والے وقت سے دو گنا زیادہ مدت ہے۔

zika

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ یہ وائرس عضو تناسل کی نالی میں بار بار پیدا ہوتا رہا ہو۔

ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ جسنی طور پر اس وائرس کی منتقلی کے امکانات ماضی کے اندازوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔

ڈاکٹروں کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق اس وائرس سے متاثرہ افراد یا تو جنسی عمل سے 6 ماہ تک پرہیز کریں یا کنڈوم کا استعمال کریں۔

فروری میں اس کے پھیلاؤ کے بعد صورت حال کو عالمی ادارۂ صحت نے عالمی صحت کے لیے ہنگامی صورت حال قرار دیا تھا۔

اٹلی میں موجود 40 برس سے زائد کے اس مریض میں سب سے پہلے اس مرض کی علامات جنوری میں پائی گئی تھی جب وہ ہیٹی کے دو ہفتوں کے دورے سے واپس آئے۔

مریض کو ہیٹی میں مچھروں نے کاٹا تھا اور انھیں بخار، تھکاوٹ اور جلد پر خارش جیسی شکایات ہوئی تھیں۔

91 روز گزرنے کے بعد بھی ان کے نطفے، پیشاب اور لعاب میں زِیکا وائرس پایا گیا۔

134 دنوں کے بعد یہ صرف نطفے میں پایا گیا جو 181 دن کے بعد بھی برقرار تھا۔

اس سے پہلے ایک فرانسیسی شخص کے جسم میں جسم میں زِیکا وائرس زیادہ سے زیادہ 93 دن تک پایا گیا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: