نیویارک: فائرنگ سے امام مسجد ہلاک

امریکی شہر نیویارک میں پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد اور ان کا ایک نائب ہلاک ہو گیا۔

NY Imam Killed

نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت امام پر فائرنگ کی گئی جب وہ ایک گلی سے پیدل گزر رہے تھے۔ مسلح شخص نے عقب سے دونوں کے سر پر گولی ماری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی رنگت گندمی تھی۔

فائرنگ کے بعد امام کے نائب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

بولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھ میں بندوق لیے ہوئے ایک شخص کو جائے وقوعہ کے قریب سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا لیکن اُسے حراست میں نہیں لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مقامی مسلمان برادری کے لوگ جائے وقوعہ پر احتجاج کے لیے جمع ہو گئے ہیں۔

 Muslim Protest NY imam killed

مسلمان برادری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی ہے۔ جبکہ  پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں مل کہ امام کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر ہدف بنایا گیا۔

55 سالہ امام مولانا اخون جی 2 برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: