سویڈن : شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ، مسلمان وزیر مستعفی

سویڈن میں حکومت کی سب سے کم عمر وزیرعایدہ حاجی علی کو مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا ہے۔

aida

انھیں سویڈن کو ڈنمارک سے ملانے والے پل پر پولیس نے مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے پر پکڑا۔

اس جرم میں انھیں 6 ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عایدہ کے مطابق انھوں نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک گلاس سپارکنگ وائن اور ایک گلاس ریڈ وائن پی اور اس کے 4 گھنٹے بعد سویڈن کے جنوبی شہر مالمو کے لیے روانہ ہوئیں۔

Bloggstafetten - Aida Hadzialic *** Local Caption *** Bild: ROGER LARSSON

عایدہ حاجی علی کے مطابق انھوں نے سوچا تھا کہ 4 گھنٹے بعد ان کے جسم سے شراب کا اثر زائل ہو گیا ہو گا۔

انھوں نے اس واقعے کے بعد مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر کہا کہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ سمجھتی ہوں کہ انہوں نے سنگین غلطی کی ہے

29 سالہ عایدہ سویڈن کی پہلی مسلمان وزیر تھیں اور ان کے پاس اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تھا۔

عایدہ 5 برس کی عمر میں بوسنیا سے سویڈن میں منتقل ہوئی تھیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: