یونس کی ڈبل سنچری کے ساتھ گیم میں انٹری

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں یونس خان نے اپنے کیریئر کی 32 ویں سنچری داغی۔

پاکستانی تجربہ کار بیٹسمین تمام ٹیسٹ ٹیموں کے خلاف سنچری بنا چکے ہیں۔

younis hits six to reach 200 - Copy

انگلینڈ کے خلاف انہوں نے کھیل کے تیسرے دن اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ 218رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن پاکستان کو ایک ایسی برتری دلوا گئے جہاں پاکستان کے لئے میچ جیتنا آسان ہو گیا ہے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری ہے۔

یونس خان نے  سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ 8 سنچریاں بنا رکھی ہیں جبکہ بھارت کیخلاف 5، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف 4، 4، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے سامنے 3، 3، نیوزی لینڈ کیخلاف 2 اور زمبابوے کیخلاف ایک سنچری بنا رکھی ہے۔

younis khan in action - Copy

کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 51 سنچریاں بنائیں۔

 یونس خان کے باعث پاکستان نے پہلی اننگ میں 542رنز بنائے اور انگلینڈ کو 203رنز کا ٹارگٹ دیا۔

younis departs - Copy

پاکستان کی برتری میں اسد شفیق نے بھی اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 109رنز بنائے ، تاہم یونس نے آخری کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سرفراز نے44اور محمد عامر نے39رنز بنا کر یونس خان کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ محمد عامر ناقابل شکست رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: