’’لا‘‘ فراری کی محبت ، نااہل کا مقدمہ

مورگن کورین

ٹھیک کہتے ہیں کہ محبت حد سے بڑھ جائے تو دیوانگی اور پھر پاگل پن بن جاتی ہے۔

شاید ایک عام شخص کے پاس ایک فراری بھی آجائے تو وہ اپنی زندگی کو مکمل سمجھتا ہے  ۔ پوری زندگی محبوبہ کی طرح اس کا خیال رکھتا ہے لیکن ’’پریسٹن ہن‘‘ کا شمار ایسے لوگوں میں نہیں ہوتا۔ فلوریڈا میں ہوٹلوں کی چین کے مالک ہن کے پاس 15نایاب فراری گاڑیاں ہیں۔ تاہم ان کا دل ابھی بھرا نہیں ۔ ہن اب بھی بہترین فراری خریدنے کی جستجو میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں فراری نے اپنی نئے خاص ایڈیشن کی لانچ کا اعلان کیا ہے تو ہن بھی گاڑی خریدنے کی جستجو میں لگ گئے۔ یہ گاڑی ابھی منظر عام پر نہیں آئی۔ تاہم اس ’’اوپن ٹاپ لافراری سپر ایڈیشن ‘‘کے بارے میں دنیا بھر میں تہلکہ مچا ہے۔ ہر کوئی اس کی نت نئی خصوصیت بتا رہا ہے۔

اس گاڑی کو ’’سپائیڈر فراری ‘‘کا لقب بھی دیا گیا ہے اور ماڈل   کی قیمت مبینہ طور پر 1.7ملین ڈالر ہے، یعنی 17کروڑ ڈالر ۔اس ماڈل کو ’’پیرس انٹرنیشنل آٹو شو ‘‘میں پہلی بار پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اس ماڈل کی 150گاڑیاں بنائی گئیں جو چند مخصوص لوگوں کو ہی بیچی جائیں گی۔

ابھی تک فراری نے گاڑی کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی۔ بس اتنا کہا ہے کہ وہ ان گاڑیوں کو دعوت نامے بھیج کر بیچ رہا ہے اور اب تک تمام ماڈل بک چکے ہیں۔اس گاڑی کے ساتھ ’’لا ‘‘ لگنے کی وجہ سے  عرب ممالک میں بھی اس گاڑی کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لی جا رہی ہے اور لوگ دعوت نامے کے لئے من مانی قیمت دینے کو تیار ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے خصوصی طور پر اس گاڑی کو عرب شہزادوں کو دیکھ کر ہی ڈیزائن کیا ہے اور انہیں ہی یہ اڑی بیچی جا رہی ہے۔

اب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فراری نے ’’پریسٹن ہن‘‘  کی درخواست  بھی مسترد کر دی تھی جس پر  اس فراری کے دیوانے نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمہ کے مطابق ’’فراری نے آٹوموبیل انڈسٹری میں ان کی ساکھ، کاروبار، تجارت اور اس کی محبت کو دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ ان کے خیال میں وہ اس گاڑی کے اہل نہیں ہیں۔‘‘ہن نے ادارے سے مقدمے کے اخراجات کے علاوہ 75000ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

مقدمے کے مطابق ہن  کے پاس فرافری کے 15ماڈل ہیں اور وہ 15سال سے کمپنی کی گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے۔اپنے آپ کو ’’فرافرای کا دلدہ‘‘ قرار دینے والے ہن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیلر کے ذریعے کچھ ماہ قبل ’’لا فراری‘‘ کو خریدنے کے لئے درخواست دی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا حالانکہ انہوں نے گاڑی کے لئے ایک ملین ڈالر کا ایڈوانس چیک بھی بھیجا تھا جو براہ راست کمپنی کے سی ای او تک پہنچا۔ تاہم جواب میں لکھا  گیا کہ تمام یونٹ بک چکے ہیں۔ آئندہ ہمیں چیک براہ راست کبھی نہ بھیجئے گا۔

ہن کے مطابق انہیں گاڑیوں کی دنیا کے دوستوں نے طعنے دیئے کیونکہ  کمپنی نے لوگوں کو کہا کہ وہ گاڑی خریدنے کے اہل ہی نہیں تھے۔

ہن کے وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمہ دائر کرنےسے پہلے ہن نے دوبارہ فراری کو فون کیا  تاکہ گاڑی خریدی جا سکے یا پھر کوئی بیچ کا راستہ نکالا جا سکے لیکن فون پر بھی یہی کہا گیا کہ وہ گاڑی خریدنے کا اہل نہیں ہے۔  وکیل کے مطابق مسلسل نااہل قرار دے کر ادارے نے ہن کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا حالانکہ اس بات کا کوئی بھی ثبوت نہیں کہ وہ نااہل ہیں۔

ادھر فراری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ مقدمات پر بات نہیں کرتے اور صرف عدالت میں اپنے مقدمات کی پیروی کرتے ہیں۔ اس مقدمے کا بھی جواب میں ہی دیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: