امریکی مافیا کنگ’’اسکنی جو‘‘ آزاد

جوزف مارلینو المعرف ’’اسکنی جو‘‘ کو فیلی ڈیلفیا کا مافیا  کنگ کہتے ہیں لیکن اس کے دشمن اسے امریکا کا مافیا کنگ قرار دیتے ہیں۔

اس خطرناک مجرم کی ضمانت 5 ملین ڈالر کے عوض امریکی جج نے منظور کر لی ہے، اب اسے رہا کر دیا گیا ہے۔

54سالہ جوزف کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ فلوریڈا میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے گا اور صرف صبح 7سے شام 7تک اپنے گھر کے قریبی ہوٹل میں کام کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ماسوائے اسپتال، ہر جگہ جانے پر پابندی ہے۔

josehp home

عدالت نے جوزف کو ٹریکنگ بریسلٹ پہننے کا حکم بھی دیا ہے۔ تاہم خاندان اور بیٹیوں سے ملاقات کے لئے اسے نیویارک، پینسلوینیا اور نیوجرسی جانے کی  مشروط اجازت بھی دی گئی ہے۔

جج نے جوزف کے وکیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایک غلطی بھی کی تو اس کی حراست کے احکامات فوری طور پر جاری کر دئیے جائیں گے۔

joseph skinny joe

جوزف ان 40افراد میں شامل ہے جن پر پچھلے ہفتے ہی پولیس نے مشرقی ساحلی پٹی میں جرائم کی پشت پناہی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ ادھر پولیس نے ضمانت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جوزف انتہائی خطرناک شخص ہے اور اس کو ضمانت دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

joseph wife

ادھر جوزف کی بیوی نے اس کی ضمانت کے لئے اپنا گھر رہن رکھ دیا ہے۔ اس کے مطابق وہ اپنی بیٹیوں سے بے تحاشا پیار کرتا ہے اور مقدمے کے بغیر اس کو قید میں رکھا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: