’’میں ہار گیا‘‘ امریکہ میں 13سالہ بچے کی خودکشی

نیویارک میں 13سالہ بچے نے خود کشی کر لی۔ اپنے آخری نوٹ میں اس نے انکشاف کیا کہ اسکول میں سابق دوست اسے مسلسل ہراساں کر رہے تھے لیکن اس کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔ اساتذہ نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔

ڈینیل نے اپنے آپ کو گھر میں پھانسی لگائی، اس کی لاش جمعرات کی صبح سب سے پہلے بہن نے دیکھی۔ اس کے آخری  نوٹ کو خاندان کے ایک شخص نے فیس بک پر لگایا  جس میں ’’ہالی  اینجلز کیتھولک اکیڈمی‘‘ میں ناروا سلوک کی تفصیل تھی۔

Daniel School

آخری خط

’’شروع میں سب ٹھیک تھا۔ اچھے دوست، اچھے گریڈ اور اچھی زندگی، پھر میں چلا گیا اور جب واپس آیا تو سب کچھ مختلف تھا۔ میرے پرانے دوست بدل گئے تھے ۔ وہ مجھ سے بات نہیں کرتے تھے۔ وہ مجھ سے نفرت کرنے لگے تھے۔ ‘‘

پھر اس نے ایک لڑائی کا ذکر کیا، جو اس کے سابق دوست سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے تمام بچوں کو سزا دی۔ سب نے الزام اکیلے ڈینیل پر لگا دیا۔

Daniel suicide

’’وہ مجھ سے لڑت رہے اور تمام اساتذہ اس سب کو نظر انداز کرتے رہے۔ ان کا خیال تھا کہ میں مسائل پیدا کر رہا ہوں حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ میں بہت بڑی مصیبت میں تھا۔میں نے تما ماساتذہ کو بتایا لیکن ایک خاتون کے علاوہ کوئی میری مدد کو نہیں آیا۔ ان کی کوشش بھی زیادہ دن کارگر نہ ہوئی۔  میں بس اب اس سب سے نکلنا چاہتا تھا اور میں نکل رہا ہوں۔ اب یہ سب کچھ برداشت نہیں ہوتا۔‘‘

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: