یہ ایک عام سی لیکن خاص خوبیوں کی حامل ایک سبزی ہے جسے ماہرین بالوں کی صحت کیلئے بہترین قرار دیتے ہیں۔آلو کا عرق آپ کے بالوں کی بڑھوتی اور ان کی قدرتی دلکشی و رعنائی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آلو کا عرق بالوں پر لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو سے تین آلوؤں کو کدوکش کرکے اس ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کا عرق کشید کر لیا جائے اور اسے پندرہ بیس منٹ تک سر میںلگا رہنے دیا جائے اس کے بعد بالوں کو شیمپو کرکے دھو لیا جائے لیکن اگر آپ کے بال ڈرائی ہیں یا ان کی ساخت خشک ہے تو پھر آپ کو چاہیے کہ سادہ عرق لگانے کی بجائے اس میں درج ذیل چیزوں کا اضافہ کر دیا جائے ،یعنی تین عدد کدوکش کئے ہوئے آلو سے حاصل ہونے والے عرق میں ایک انڈے کی زردی اور ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر کے پیسٹ تیار لیں۔اس ہئیر ماسک کو اپنے سر کی جلد اور بالوں پہ خوب اچھی طرح لگانے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ کیلئے لگا رہنے دیں اس کے بالوں کو شیمپو اور پانی سے خوب اچھی دھو کر صاف کر لیں۔انڈے کی زردی اور شہد آلو کے عرق میں نمی کی وہ مقدار جمع کر دیا کرتا ہے اس کے علاوہ آلو کے عرق سے تیار کردہ اس بہترین ہئیر ماسک کا مہینے میں دو سے تین مرتبہ استعمال بالوں کی گروتھ میں بھی حیرت انگیز اضافہ کرتا ہے۔