اسپیس سائنس ، انسان کہاں تک پہنچا

 

دی سائنس

سائنسدانوں کے کائنات کے بارے میں نظریات علم کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ اس کام کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ یہ مسلسل تغیر کا شکار ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ سائنس دان مذہبی لوگوں کی طرح کبھی ایک ہی چیز سے منسلک نہیں رہتے۔ ان کے نظریات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ امکانات کا یہ کھیل انسان کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے تاکہ مزید بہتری ہو سکے۔ نسل انسانی مزید آگے بڑھ سکے اور ارتقا ممکن ہو۔

حال ہی میں متوازی کائنات کا دلچسپ نظریہ پیش کیا گیا جس کے مطابق موجود کائنات میں بھی کئی متوازی وقت اور کائناتیں موجود ہیں۔ یقیناً یہ سمجھنا آسان نہیں، یعنی ایک وقت میں ایک سے زیادہ کائنات ایک ہی جگہ موجود ہوسکتی ہیں، یا پھر یوں کہ ایک ہی کائنات ایک سے زیادہ وقت میں موجود ہو۔ جدید سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ہماری کائنات کے علاوہ بھی لاتعداد کائناتیں وجود رکھتیں ہیں چونکہ انسان ابھی تک بگ بینگ سے پہلے کے حالات کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں پایا۔ اس لیے ان متوازی کائناتوں کے بارے میں ہم فی الحال زیادہ کچھ نہیں جانتے۔

اس لیے ابھی صرف اپنی کائنات کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہماری کائنات میں 2 کھرب کہکشائیں ہیں اور ان میں ایک ہماری ’’ملکی وے‘‘ ہے۔ ہم جس ملکی وے میں رہتے ہیں اس کے حجم کی بات کی جائے تو ملکی وے 1,000,000,000,000,000,000(One Quintillion) کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے یہ روشنی کے 1 لاکھ سال بنتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس کہکشاں میں ایک کھرب ستارے ہیں جن میں سے ایک ستارہ ہمارا سورج ہے۔ “ماہرین فلکیات ابھی تک سورج کے گرد 300 نوری سال کے دائرے میں ہی سیاروں کو دیکھ رہے ہیں اور آج ہمارے پاس زیادہ تر معلومات اسی مخصوص علاقے کی ہیں۔‘‘ ماہرین کا خیال ہے کہ صرف ملکی وے میں ہی لاتعداد سیاروں پر زندگی ہوسکتی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہماری گلیکسی میں ہزارہا ’’ارب‘‘ چاند ہیں۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ ملکی وے کا شمار کائنات کی قدرے چھوٹی گلیکسیز میں ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری ہمسایہ گلیکسی اینڈرومیڈا، ملکی وے سے 25 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ہے اور یہ ملکی وے سے دو گنا سے بھی زیادہ بڑی ہے جس میں ایک ہزار ارب سے زیادہ ستارے ہیں جبکہ ہماری ملکی وے میں صرف لگ بھگ 100ارب۔

اینڈرومیڈا اگرچہ ملکی وے کی قریب ترین پڑوسن ہے لیکن اس کے اور ملکی وے کے درمیان پھر بھی اتنی جگہ (Space) خالی ہے کہ درمیان میں 25 ’’ملکی ویز‘‘ سما سکتیں ہیں۔

تصویر میں سورج کے گرد دائرہ ان 300 نوری سالوں کی وضاحت کر رہا ہے جن کا ذکر شروع میں کیا گیا تھا۔ یاد رہے زمین سے سورج کا فاصلہ 149,600,000 کلومیٹر ہے اور یہ روشنی کے 8 منٹ 19 سیکنڈ بنتے ہیں، اب اسی پیمانے سے روشنی کے 300 سالوں کا موازنہ کر لیں، جو ہماری قابل مشاہدہ اسپیس ہے۔ اس کے بعد روشنی کے 1 لاکھ سالوں کا اندازہ کر لیں جس میں ہماری ملکی وے پھیلی ہوئی-

یہ ہے ہماری سائنس اور کل اسپیس سائنس میں سعت۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: