بھارتی حکومت پاکستان فوبیا کا شدید شکار ہوگئی۔ بھارتی وزیرثقافت نے یوم آزادی کی پروموشنل ویڈیو میں پاکستانی جنگی طیارے JF-17 کے ساتھ بھارتی ترنگا دکھا دیا۔ شدید تنقید کے بعد ویڈیو ہٹادی گئی۔
بھارت سرکار ، لیڈر یہاں تک کے سرکاری دفاتر سب کے اعصاب پر پاکستان سوار نظر آتا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر بھارتی حکومت کی تشہیری ویڈیو میں پاکستانی طیارے JF-17 تھنڈر کے ساتھ بھارتی ترنگا دکھا دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بھارتی عوام نے حکومت کی خوب کھنچائی کی۔ اور اصل چہرہ دیکھا۔ بھارتی وزارت ثقافت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور ویڈیو فوری طور پر ہٹا دی گئی ۔
ایک منٹ چالیس سیکنڈ کی اینی میٹڈ ویڈیو بھارت کے سترہویں یوم آزادی کے موقع پر وزارت ثقافت کی جانب سے جاری کی گئی تھی