امریکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیداوار ہیلری کلنٹن نے اپنا ٹیکس ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ جبکہ ٹرمپ نے ایک بار پھر ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے
ہیلری کلنٹن نے 2015 کا ٹیکس ریکارڈ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق انہوں نے گذشتہ سال ساڑھے 3 لاکھ ڈالر سے زائد ٹیکس ادا کیا۔ ہیلری نے گذشتہ 40 سال کے ٹیکس ریٹرنز بھی پیش کیے ہیں۔
دوسری طرف ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ آڈٹ مکمل ہونے تک ٹیکس ریکارڈ جاری نہیں کریں گے۔ کئی امریکی وکلاء ٹرمپ پر ٹیکس معاملات میں ہیر پھیر کے الزامات لگا رہے ہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار عموماً اپنے ٹیکس ریکارڈ پبلک کر دیتے ہیں۔ یہ قانونی طور پر لازم نہیں ہے