امریکی شہری کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ قرار دیے گئے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد اُنھیں ملک بدر کر دیا جائےگا۔

US Citizen arrest

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر امریکی شہری کا ویزہ منسوخ کیا گیا ہے۔

میتھیو بیرٹ کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے جمعے کے روز ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق میتھیو بیرٹ کی گرفتاری کے بعد امریکی حکام نے پاکستان پر دباؤ بڑھایا تھا جس کے پیش نظر امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کو پاکستان آکر حکومت کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنا پڑی۔

بلیک لسٹ قرار دیے گئے امریکی شہری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کو پاکستانی ویزے کا اجرا وزارت داخلہ کی اجازت سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: