یوم آزادی سےایک دن پہلے جڑواں شہروں میں سیاسی گھما گھمی عرج پر پہنچ گئی۔ تحریک انصاف لیاقت باغ ،شیخ رشید لال حویلی میں میدان سجا رہی ہے۔ ن لیگ نے بھی جلسے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے پلان کے مطابق تحریک احتساب کی ریلی لیاقت باغ سے نکلےگی۔ جبکہ راول پنڈی سے ریلیاں پہلے لیاقت باغ پہنچیں گی جہاں سے ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے عمران خان فیصل ایونیواسلام آباد پہنچیں گے۔ عمران خان کا کنٹینر بھی دوسال بعد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
رات 10بجے تحریک انصاف کے چیئرمین ریلی سے خطاب کریں گے۔ رات 12 بجے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن آزادی کا جشن منائیں گے
ادھر عوامی مسلم لیگ لال حویلی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسےسے شیخ رشید خطاب کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے جلسے کے شرکا کو تحفظ فراہم کرے
مسلم لیگ ن نے بھی اپنے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ راول پنڈی کے اقبال روڈ پر رات 8 بجے جلسہ کرے گی۔ جس سے حنیف عباسی خطاب کریں گے۔