نیشنل ایکشن پلان پر غیر سنجیدگی ضرب عضب پر اثر انداز

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں قومی ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ہوا۔

جس میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پرپیش رفت میں کمی آپریشن ضرب عضب کو متاثر کر رہی ہے۔

COAS Meeting GHQ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کور کمانڈر راولپنڈی اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک ہوئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جب تک قومی ایکشن پلان کی تمام خامیوں کو دور نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کی باقیات ختم نہیں ہوسکتیں اور ملک میں دیرپا امن اور استحکام دور کا خواب ہی رہے گا۔

اجلاس میں آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ بعض حلقوں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات اور تبصرے مجموعی قومی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جنرل راحیل شریف سکیورٹی فوسرز اور خفیہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے لوگوں، سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کو ملک میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے ان کی ان تھک محنت اور قربانیوں پر سلوٹ کرتا ہوں۔

ایک دن پہلے وزیر اعظم ہاوس میں اہم اجلاس میں نواز شریف نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی کوششوں کو یقینی بنایا جائے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: