ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ انھیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔٫٫
لیونل میسی نے دو ماہ قبل کوپا امریکہ میں چلی کے ہاتھوں فائنل میں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔
میسی کا کہا ہے کہ انھوں نے ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کے لیے یو ٹرن لیا ہے۔
ارجنٹائن ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف میچز کھیلے گا۔