کراچی انٹر بورڈ اور اینٹی کرپشن میں ٹھن گئی

کراچی انٹربورڈ آفس میں 3 روز سے محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی کی ہے۔ آج پوچھ کچھ کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم اور بورڈ کے عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ چئیرمین انٹربورڈ کراچی اختر غوری نے انیٹی کرپشن عملے کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے عملے نے انٹربورڈ ملازمین کو بلا جواز زدو کوب کیا۔ اینٹی کرپشن کے عملے نے بورڈ آفس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور نتائج خراب کرنے کے لیے بے جاہ مداخلت کی

Karachi Board of Intermediate

انٹر بورڈ کے چیئر مین اختر غوری کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے تمام امتحانی ریکارڈ خراب کر دیا ہے۔ کمپیوٹر سرور خراب ہو جانے اور امتحانی کاپیوں کی ترتیب بگڑ جانے کے باعث جن نتائج کا اعلان 2 دن قبل کیا جانا تھا اب 2 ماہ میں بھی ممکن نظر نہیں اتا۔

نتائج کی تبدیلی کی شکایات پر اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے انٹر بورڈ کے عملے سے پوچھ کچھ کی۔ ایگزمینیشن ڈیپارٹمنٹ سے اہم دستاویزات کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور عملے کے موبائل فونز کا ڈیٹا بھی تحویل میں لیا گیا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: