بلاول اور ایان کی ٹکٹ کے پیسے ایک اکاؤنٹ سے

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ماڈل گرل ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاؤنٹ سے ادا کئے جاتے ہیں۔ ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات میں کوئی سنجیدہ نہیں یہ صرف مخالفین کے خلاف استعمال کیا جانے والا ہتھیار ہے۔ وزیراعظم کا پاناما لیکس میں نام بھی نہیں لیکن انہوں نے اپنے آپ کو تحقیقات کے لئے پیش کردیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف نکلے ہیں تو وہ بلاول کو کنٹینر پر چڑھانے سے پہلے ان سے پوچھ لیں کہ سرے محل اور سوئس بینکوں میں رکھا پیسہ کہاں سے آیا، کیا سرے محل کسی پری اور دیو کا ہے۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا میٹر ریڈر یہاں تک کیسے پہنچا۔ اپوزیشن لیڈر حکومت کے خلاف ہوتا ہے لیکن موجودہ اپوزیشن لیڈر میرے خلاف ہے۔

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں پیشکش کی گئی ہے کہ ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کے کیس واپس لیں تو پیپلز پارٹی سے صلح ہو سکتی ہے۔ ایان علی 5 کروڑ لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تو کچھ لوگ دفاع میں نکل آئے۔ لوگوں کی کھال اتارنے والے ایان علی کی مفت میں پیروی کررہے ہیں۔ جواب دیا جائے کہ ایان علی کا آصف زرداری سے کیا تعلق ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: