نیشنل ایکشن پلان، پاناما لیکس، عمران خان کا اہم پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے پھر سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں سے پی ٹی آئی ریلی میں شریک ہونے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے جلوس کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ جڑواں شہروں کے نوجوان، بزرگ اور خواتین ریلی میں شرکت کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا پلان بھی بتایا کہ رات دس بجے فیصل مسجد کے سامنے بڑا اجتماع ہوگا۔ رات بارہ بجے آزادی کا جشن منایا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ وقت بہت اہم ہے۔ کرپٹ مافیا سے ملک کو آزاد کرانا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیشنل ایکشن پلان اور پاناما لیکس پر بات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام دنیا ٹوڈے پر موجود ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: