ایک دن میں دو سنچریاں، 12 رنز کی برتری

اوول ٹیسٹ کا پہلا دن انگلینڈ کے نام رہا تو دوسرے دن پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ اس میچ میں بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر پانی نہیں پھیرا۔ دن کے اختتام پر پاکستان کو انگلینڈ پر 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔ یونس خان اور سرفراز احمد تیسرے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

Asad Shafiq in action - Copy

اسد شفیق نے دو چھکوں اور بارہ چوکوں کے ساتھ 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یونس خان نے اوول کے گراؤنڈ میں اپنے کیرئیر کی بتیس ویں سنچری سکور کی۔

پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر تین رنز سے دوسرے دن کا کھیل شروع کیا۔ اظہر علی کے ساتھ یاسر شاہ نے انگلش بولرز کو خاصا پریشان کیا۔ 52 کے سکور پر پاکستان کی دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر شاہ تھے جنہوں نے 26 رنز سکور کئے۔

اظہر علی صرف ایک رن سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ معین علی کی گیند پر بیئرسٹو نے ان کا کیچ لیا۔ اس طرح 127 کے مجموعی سکور پر پاکستان تین وکٹیں کھوچکا تھا۔

Azhar Ali catch out - Copy

اسد شفیق اور یونس خان انگلش بولرز کے لیے لوہے کا چنا ثابت ہوئے۔ دونوں کے درمیان 150 رنز کی اہم پارٹنر شپ سے پاکستان نے میچ میں واپسی کی۔ اسد شفیق سٹیون فن کی گیند پر پُل شاٹ کھیلتے ہوئے براڈ کو کیچ تھما بیٹھے۔ یوں 109 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔

کپتان مصباح الحق وکٹ پر زیادہ دیر جم کر یونس خان کا ساتھ نہ دے پائے۔ ووکس کی انتہائی شاندار گیند پر ہیلز نے ان کا کیچ لیا۔ مصباح صرف 15 رنز بناسکے۔

Misbah catch out - Copy

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے افتخار احمد نے چار گیندوں کا سامنا کیا، ایک چوکا لگایا اور ووکس کے اسی اوور میں وکٹ گنوادی۔ آف سٹمپ سے باہر جاتی گیند کو پُل کرنے کی غلطی نے انہیں واپس پویلین پہنچایا۔

اس کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے جو دن کے اختتام تک یونس خان کے ساتھ وکٹ پر موجود رہے۔ یونس 101 اور سرفراز 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

younis celebrates - Copy

انگلینڈ کی طرف سے ووکس اور فن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ براڈ اور معین کو ایک ایک وکٹ ملی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: