دبئی حادثے میں بچنے والا 10لاکھ کی لاٹری جیت گیا

شاید اس بھارتی کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان قرار دیا جا سکتا ہے۔ محمد بشیر چند دن پہلے دبئی ائیرپورٹ پر ہونے والے خوفناک حادثے میں جہاز میں سوار تھا۔ تاہم یہ 62سالہ شخص، جو داد بن چکا ہے، اسے ایک خراش تک نہیں آئی۔ جب طیارے میں دھماکا ہوا تو اس سے چند منٹ قبل ہی اسے باہر نکالا گیا تھا۔ یہ ان آخری مسافروں میں شامل تھا جسے طیارے سے نکالا گیا۔

اب محمد بشیر صاحب کی قسمت کا اس بات سے انداز لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دبئی ائیرپورٹ پر ہی ’’دبئی ڈیوٹی فری ملنیم ملین لاٹری ‘‘ میں 0845 نمبر خریدا اور   وہ نکل بھی آیا۔ انہوں نے یہ ٹکٹ بھارت ریاست کیریلا جاتے  ہوئے خریدا تھا، جہاں ان کا آبائی علاقہ ہے۔ جب وہ واپس آئے تو طیارے کا حادثہ ہوا۔

ابھی وہ واپس آ کر اپنے حادثے سے سنبھلے نہ تھے کہ انہیں معلوم ہوا کہ وہ یہ انعام جیت چکے ہیں، اگر مزید کچھ دن تک انہیں معلوم نہ ہوتا تو شاید یہ انعامی رقم ریٹائر ہو جاتی۔ اس اتفاق پر اتفاق کی کہانی نے انہیں دنیا کا خوش قسمت ترین شخص بنا دیا ہے۔

انہوں نے گلف نیوز کو بتایا کہ وہ 37سال سے دبئی میں کام کر رہے ہیں اور اب کار ڈیلر ہیں۔ اب ان کی ریٹائرمنٹ کے دن آ  چکے ہیں تو معلوم ہوا کہ وہ اتنی بڑی انعامی رقم جیت گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ شاید کوئی بہتر کاروبار کر کے آرام سے زندگی گزارنا پسند کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: