سائبر کرائم بل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

درخواست گزار وکیل اشتیاق چودھری کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم بل کی شق نمبر دس، 18 اور 32 آئین میں شہریوں کو دیے گئے حقوق سے ان کے بقول متصادم ہیں جب کہ اس مسودہ قانون میں بہت سے جرائم کی تعریف بھی مبہم ہے جس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

“جب پہلے سے دہشت گردی کا ایک خصوصی قانون موجود ہے تو پھر اس (سائبر کرائم بل) میں اسے علیحدہ سے ڈالنے کی کیا ضرورت تھی اور اسی طرح جو ہتک عزت سے متعلق شق ہے وہ پہلے سے ایک آرڈیننس موجود ہے۔”

ان کا دعویٰ تھا کہ بظاہر حکمران یہ قانون سیاسی مخالفین اورعوام کو دھمکانے کے لیے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔اس مسودہ قانون میں مختلف سائبر جرائم میں 14 سال تک کی قید اور پانچ کروڑ روپے تک کے جرمانے کی سزائیں رکھی گئی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے بھی ایسے ہی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ صارفین کی بڑی تعداد لاعلمی کی وجہ سے اس سے متاثر ہوگی اور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

تاہم حکومت کا موقف ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے قانون کی اشد ضرورت تھی اور اس پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو سال میں دو بار ایوان کو اس کی کارکردگی سے آگاہ کرے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: