چین کی نئی حیران کن ایجاد

آپ نے یقیناً فلموں میں دیکھا ہو گا کہ ایک سپیس شپ رن وے عمودی اڑتی ہے اور پھر خلا میں چلی جاتی ہے۔ تاہم آپ نے یہ فلموں میں نہیں دیکھا ہو گا کہ سپیس شپ ہائپر سونک رفتار سے یہ سفر طے کرے ۔ تاہم اب حیران نہ ہوں کیونکہ  چین نے ایسے سیپس ہائپر سونک طیارے پر کام شروع کر دیا ہے جو رن سے اڑ کر ہائپر سونک (آواز سے سو گنا تیز) رفتار سے خلا میں جائے گا اور پھر واپس زمین پر بھی آ جائے گا۔

زمین سے  عمودی زاویے پر اڑ کر ہوا میں جانے والے اس طیارے پر چینی خلائی کمپنی کام کر رہی ہے جہاں دنیا کے بہترین دماغ جوہری ٹیکنالوجی کی مدد سے اس طیارے کے انجن کو بنانے کا کام کر رہے ہیں تاکہ خواب کو حقیقت بنایا جا سکے ۔ سپیس شٹل کی طرح یہ جہاز بھی دوبارہ قابل استعمال ہو گا اور اسے کی مدد سے متعدد فلائٹس کی جا سکیں گی۔ اس طرح کم قیمت جہاز کی مدد سے خلا کا سفر انتہائی آسان ہو جائے گا۔

تاہم کچھ دفاعی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ چین جہاز کی جنگی صلاحیت میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ کر دے گا۔ ایسے جہاز کو روکنا ، یہ پکڑنا دنیا میں موجود کسی بھی ٹیکنالوجی کے بس کی بات نہیں۔ یہاں تک کہ امریکا کے پاس موجود جدید ترین بلاسٹک میزائل بھی اسے کے سامنے بے بس ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا بھی ہائپر سانک طیارے اور میزائل کی پہلی ٹیسٹ پرواز  کر چکا ہے لیکن ان میں سے کسی میں بھی خلا تک کا سفر کرنے کی صلاحیت نہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: