پاکستان میڈیکل کوآپریٹو سوسائٹی میں فراڈ

پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی کی خریداری میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہو ا ہے۔ نیب نے بھی 22اپریل کے اجلاس میں  اس سرکاری سوسائٹی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا۔

سوسائٹی سوسائٹی اور سی ڈی  اے کی ویب سائٹ پر موجود اختلافات سے عوامی اعتراضات کے دوران یہ  معاملہ منظر عام  پر آیا۔ پاکستان میڈیکل کوآپریٹو سوسائٹی کی ویب سائٹ پر اس کا  رقبہ 232کینال  اور 366پلاٹ اور این او سی کی موجودگی  کا اظہار موجود تھا جبکہ سی ڈے اے کی ویب سائٹ پر 276کینال، 240پلاٹ اور این او سی کی عدم موجودگی کا معاملہ تھا۔

عوامی اعتراض کے بعد تحقیقات شروع ہوئی تو ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ ایف آئی اے کے بعد نیب بھی تحقیقات میں کود پڑی۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق 170 کنال کی اراضی کی خریداری کی مد میں سرکار کی طرف سے 36 کروڑ روپے اضافی ادا کیے گئے۔

اس تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ای ایلیون میں سوسائٹی کے لیے مختص اراضی میں ’’لے آوٹ ‘‘ پلان میں خلاف ورزیاں کی گئیں ۔ پلاٹوں کو تقسیم کر کے مزید پلاٹ بنائے گئے اور انہیں مختلف ایجنٹوں کے ذریعے نجی افراد کو بیچا گیا۔ بنیادی طور پر یہ سوسائٹی سرکاری  ملازمین کے لئے تھی جن کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہو۔

یہاں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ  ہر سرکاری سوسائٹی میں بھی کچھ نجی پلاٹ رکھے جاتے ہیں تاکہ کوآپریٹو سوسائٹی انہیں بیچ کر پیسے کمائے اور اپنے معاملات چلائے لیکن یہاں بیوروکریسی نے انتہائی چالاکی سے لاکھوں کے پلاٹس کو نا صرف پہلے تقسیم کیا بلکہ پھر انہیں  لاکھوں میں مختلف ایجنٹوں کے ذریعے خریدا، پھر انہیں پلاٹوں کو کروڑوں میں بیچا گیا۔

ممبر شپ بڑھانے کے لئے ویب سائٹ پر اراضی اور ممبران کی تعداد پلاٹوں سے بڑھ چڑھ کر پیش کی گئی تاکہ اعتراضات نہ ہوں ۔ ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق دو مختلف ایجنٹس کی معاونت سے سوسائٹی مینجمنٹ نے کروڑوں روپے کی خرد برد کی۔  ذرائع کے مطابق اس سب میں ملوث ایک 20ویں گریڈ کا اہم سرکاری ملازم ملک سے خاندان سمیت فرار ہو چکا ہے۔

ایف آئی اے نے سوسائٹی کی موجودہ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: