ریلی ضرور نکلے گی، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی او آرز پر حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو تیار ہیں ورنہ مزید نشستیں بے معنی ہوں گی۔ کل پروگرام کے مطابق ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے آرٹیکل 62، 63 پر ایک ریفرنس تیار کر لیا ہے۔  پندرہ اگست کو اسپیکر آفس میں جمع کرایا جائے گا۔ کرپشن اور پاناما کے مسئلے پر ہم اپوزیشن پارٹیز کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں اگر ساتھ دیں تو طاقت میں اضافہ ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی احتجاج میں اپنا حصہ ملائیں صرف بیانات تک نہ رہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا ہوتا تو آج سانحہ کوئٹہ نہ ہوتا۔ کبھی بھی اپوزیشن رہنماؤں کو کسی سیکورٹی اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ آخر کس بات کی پردا داری ہے۔ اگر سب کی رائے لی جائے تو بہتر انداز میں پالیسی بنائی جا سکتی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: