غیررسمی اعلان جنگ ہو چکا، کمانڈر سدرن کمانڈ

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کوئٹہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کل بھوشن کی گرفتاری سے واضح ہو گیا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کر چکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کو بھولنا ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگوں دین کے نام پر دہشت گردی کر رہے ہیں، خدا کی قسم وہ مسلمان نہیں ہیں۔ آپ کو میری اور مجھے آپ کی طاقت بننا ہے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں ایمان قائم ہوگا۔

اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں شہید کیمرہ مین شہزاد اور محمود کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: